اسلام آباد : پنجاب میں کسانوں کے مسائل کے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج اور ریلیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس
پنجاب میں کسانوں کے مسائل کے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج اور ریلیوں کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کن حکمت عملی طے پا گئی۔ اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کسان ونگ پاکستان ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے کی۔ جس میں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری خالد نواز سدھرآئچ، صدر پنجاب ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور، جنرل سیکرٹری پنجاب ایم پی اے چودھری محمد اعجاز شفیع، سینئر نائب صدر کسان ونگ ایم این اے میاں غوث محمد، سینئر نائب صدر پنجاب ایم پی اے وقاص مان، صدر جنوبی پنجاب ایم این اے جمشید دستی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کسان ونگ کی قیادت نے پنجاب میں تاریخی احتجاج کے لیے اہم فیصلے اور حکمت عملی مرتب کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے حقوق، عدل و انصاف اور حقیقی آزادی کے لیے متحد ہیں اور کسانوں کے معاشی تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔ کسانوں کے حقوق کا تحفظ پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ کسان خوشحال ہوگا توپاکستان خوشحال ہو گا۔ جس کے لیے ہر فورم پر احتجاج اور آواز بلند کرتے رہیں گے۔