اسلام آباد کی مقامی عدالت کا 27یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیدیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 2صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا, اس سلسلے میں یوٹیوب کی لیگل سپورٹ نے بھی متعلقہ چینلز کو آگاہ کردیاہے اور یہ بھی مزید کسی ای میل کے بغیر ہی ان کے چینلز بلاک کیے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب کو حکم دیا ہے کہ پاکستان کے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کر دیں، ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات جو عوام میں بے چینی اور خوف پھیلاسکتے ہیں کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2جون کوانکوائری شروع کی ،تفتیشی افسر نے یہ یوٹیوب چینل بلاک کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دی ۔