افراط زر 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سخت مانیٹری اور فسکل پالیسی کے باعث ملک کی معیشت میں جاری تنزلی پر قابو پا لیا گیا ہے، اور مالی سال 2025 کے آغاز پر افراط زر کی شرح گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گورنر کا کہنا تھا کہ بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام آیا ہے۔ جمیل احمد کے مطابق ترسیلات زر اور برآمدات میں بہتری سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جو معاشی استحکام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ سخت مالیاتی نظم و ضبط اور پالیسی اقدامات نے معاشی اشاریوں کو مثبت رخ پر گامزن کر دیا ہے، تاہم مستقل بہتری کے لیے پائیدار اصلاحات کی ضرورت ہے۔
Leave A Comment