مولانا عبد الغفور حیدری سے جمعیت علمائے اسلام کے قاری ظفر اقبال شریف کی پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری و سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء و ضلعی سینئر نائب امیر قاری ظفر اقبال شریف کی پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات ،اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مولانا عبد الغفور حیدری نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی امن کے خطرہ ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ایران پر صیہونی ریاست کی کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ،اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے عالمی برادری اسرائیل کی دہشت گردی کو فوری بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔