تازہ ترین

ایف بی آرنےسٹاک مارکیٹ سےمنافع یانقصان پرنئےٹیکس قواعدمتعارف کرادیئے.شیئرزمیں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئےاہم تبدیلی،ہرسال ریٹرن فائل کرنالازمی قرار  دیا گیا،شیئرزبیچنےپرہونیوالےنقصان کواب 3سال تک ایڈجسٹ کیا جا سکے گا،شیئرز بیچنے سے ہونے والے نقصان کو منافع پر ایڈجسٹ کیا جاسکے گا،ایف بی آر کی ایکٹولسٹ میں شامل افراد کو ہی شیئرز کے نقصان کا فائدہ مل سکے گا،پچھلے سال کا ریٹرن فائل ہونے کی صورت میں ہی نقصان کو ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔

 ایف بی آر  کے مطابق شیئرزکامنافع یانقصان اب این سی سی پی ایل ہرماہ خودحساب کرےگا،میعادختم ہونےسےپہلےایڈجسٹ کرنےکیلئےہرسال کےنقصان کی الگ تفصیل رکھی جائیگی،نیاسرٹیفکیٹ فارم بھی متعارف،نفع، نقصان اور جمع شدہ ٹیکس کی مکمل تفصیل ہو گی،اب ٹیکس ریٹرن فائل کیے بغیر شیئرز کے نقصان کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا،شیئرزکےکاروبارسےوابستہ افرادکونیاسسٹم بہترسہولت دےگا، ذمہ داری بھی بڑھ گئی۔

ایف بی آرکیجانب سےسرمایہ کاروں کوقواعدکےمطابق نقصان ایڈجسٹ کرنے کاموقع دیاگیا،اب صرف ٹیکس دینےوالےاوربروقت فائل کرنےوالےنقصان کافائدہ اٹھا سکیں گے،پرانے نقصان کو ایڈجسٹ کرنے کی مدت صرف تین سال مقرر کی گئی۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement