تازہ ترین

امریکا اور اقوام متحدہ کا انتہائی اہم دورہ مکمل کرکے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسلام آباد واپس پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے ساتھ ہر بار مسئلہ کشمیر اٹھایا، امید ہے مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات ہوئی اور اسی دوران ایک بار ٹیلی فون پر بھی گفتگو ہوئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودیہ، مصر سمیت 8 ممالک کے وزرا سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی 3 بار صدارت بھی کی۔ نائب وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کی پیش قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ منظور ہوئی ۔

 

Leave A Comment

Advertisement