ثنا یوسف کا قتل، مختلف شہروں میں 11چھاپے، 37لوگوں سے تفتیش
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی اپنے آبائی علاقے چترال میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ مرکزی ملزم بھی پولیس کی تحویل میں آچکا ہے ، اب انکشاف ہوا ہے کہ پولیس نے مختلف شہروں میں 11چھاپے مارے تھے ۔آئی جی اسلام آباد نے بتایاکہ ثنایوسف قتل کیس میں 37لوگوں سے تفتیش کی گئی، اسلام آباد،فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں 11 چھاپے مارے۔انھوں نے کہا کہ ملزم پہلے بھی 7سے 8 گھنٹے تک ملاقات کی کوشش کرتا رہا لیکن کامیابی نہ ہوسکی، اب واردات کے روز اسے موقع مل گیا ، ملزم عمر مقتولہ کے گھر کےاندر گھسا اور فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم عمر 22سال کا لڑکا ہے جسے فیصل آباد سے گرفتارکیاگیا، ملزم عمر میٹرک پاس ہے ،اسلحہ اور مقتولہ کا آئی فون برآمد کیا، بارباردوستی کی پیشکش مسترد ہونے پر ملزم ثنا یوسف کےگھر تک پہنچا اور باربار کوشش کی کہ ملاقات ہوسکے ۔