ٹیکس دہندگان کی مشکل آسان : ایف بی آر نے نیا ریٹرن فارم جاری کردیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے نیا اور آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا۔ مالی سال 2025 کے لیے جاری کردہ اس فارم کو ”سمپلیفائیڈ الیکٹرونک انکم ٹیکس ریٹرن“ کا نام دیا گیا ہے، جو 25 صفحات پر مشتمل ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ نیا فارم انفرادی ٹیکس دہندگان کے ساتھ ساتھ کمپنیز کے لیے بھی مفید ہو گا اور اسے الیکٹرانک انداز میں بھرنے اور جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس فائلنگ کے عمل کو زیادہ سادہ، شفاف اور قابل فہم بنانا ہے۔فارم کے ہر صفحے پر علیحدہ علیحدہ عنوانات دیے گئے ہیں تاکہ صارفین آسانی سے متعلقہ معلومات درج کر سکیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فارم ٹیکس سال 2025 کے لیے لاگو ہو گا۔ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ہے کہ اگر کسی کو نئے ڈرافٹ پر کوئی اعتراض یا بہتری کی تجویز ہو تو وہ اسے سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر کو ارسال کر سکتے ہیں۔
Leave A Comment