تازہ ترین

پاکستان میں مقیم پی او آر کارڈز کے حامل افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے۔پی اوآر کارڈز کے حامل 14 لاکھ افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے، گزشتہ سال افغان پی اوآر کارڈ ہولڈرز کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔وزارت سیفران اور داخلہ نے تاحال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے قیام میں توسیع کی سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی، تاہم مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ تک مزید توسیع کی تجویز زیرغور ہے۔حکام کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی کیونکہ مہاجرین کو پراپرٹی فروخت کرنے اور کاروبار سمیٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے اسی لیے قیام میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement