وزیراعظم شہباز شریف آج یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام وفد میں شامل ہوں گے۔وزیراعظم کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات ہوگی۔اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ علاقائی و عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔دورے کے دوران سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔
Leave A Comment