وہاڑی : بیوی کے قتل میں ملوث شوہر گرفتار، ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم
میلسی کے علاقے تھانہ مترو کی حدود میں 27 سالہ خاتون کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بابر نے دو روز قبل اپنی بیوی فوزیہ کو مبینہ تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے والد کی درخواست پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم بابر نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment