ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار کر لیا۔یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہو گا۔نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور EO-1 کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا۔سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی، زراعت کی درست معلومات کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا اور سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی سیٹلائٹ کردار ادا کرے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement