وزیراعظم شہباز شریف کا14 اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان
وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کے لئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ای بائیک سکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے ، جس کا وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو افتتاح کریں گے۔الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی کے لئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔سکیم کے لئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
Leave A Comment