کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات; 104 اصلاحات منظور
ملک میں کاروبار کی آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کے پیش نظر 104 اصلاحات منظور کرلی گئیں۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بورڈ آف انویسٹمنٹ کی 136 تجاویز میں سے 104 کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس سے 19 ضوابط کا خاتمہ اور کاروبار میں آسانی کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔بی او آئی اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی جانب سے وزارتوں کو 90 دن میں اصلاحات مکمل کرنے اورکاروبارکی آسانی کے لیے تیز تر اقدامات کرنے کی مشترکہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Leave A Comment