مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔اسحاق ڈار نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا،حملوں کے دوران جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا، ایران پر حملہ افسوسناک قرار دیدیا۔مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا، حملہ ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، قابل نفرت اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
Leave A Comment