تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔تنخواہیں دو لاکھ پانچ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے21 لاکھ روپے ماہانہ کرنے پر وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تنخواہ 9 سال سے نہیں بڑھی تھی اس لیے اتنی بڑھائی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement