تازہ ترین

 ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ ایک سال میں بجلی چارجز 28.5  فیصد کم ہوئے،ملک میں مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کےتخمینے سے زیادہ ہو گئی۔ ادارہ شماریات  نےمہنگائی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک سال میں موٹر وہیکلز ٹیکس 126.6 فیصد بڑھ گیا ،مئی میں درسی کتب 8.59 فیصد سستی ہوئیں ،مئی میں بجلی چارجز 7 فیصد کم ہوئے،مئی میں انڈے 24.38 ، چکن 8.63 فیصد ، گڑ 3.66 ، ملک پاوڈر 2.8 اور آلو 1.64 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ماہ میں مسالحہ جات 5.5 اور چینی 4 فیصد مہنگی ہوئی۔
ملک میں مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کےتخمینے سے زیادہ ہو گئی،مئی2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح3.46فیصد رہی، اپریل 2025میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 0.28فیصد رکارڈ کی گئی تھی،جولائی2024 تا مئی2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح4.61فیصد رہی، اپریل کےمقابلےمئی میں مہنگائی کی شرح میں0.17فیصد کی کمی ہوئی،ماہانہ بنیادوں پرمئی میں شہروں میں مہنگائی میں0.07 فیصد کا اضافہ ہوا،گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.53فیصد کمی ہوئی، مئی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح3.51 فیصد رہی،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.39فیصدرکارڈکی گئی،وزارت خزانہ نے مئی کے لیےمہنگائی کاتخمینہ 1.5فیصدسے2فیصد کے درمیان لگایا تھا

 

Leave A Comment

Advertisement