تازہ ترین

سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات میں مزیداضافہ ہو گیا۔ رواں مالی سال کےپہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرڈسکوز کےنقصانات41ارب روپےبڑھ گئے،جولائی2024تامارچ2025میں ڈسکوزکےنقصانات143ارب روپےپرپہنچ گئے،گزشتہ مالی سال سال اسی مدت میں ڈسکوزکے نقصانات102ارب روپے تھے۔ رواں مالی سال کےپہلے9ماہ میں وصولیوں کےنقصانات میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی،رواں مالی سال ڈسکوزکی انڈری ریکوریزمیں184ارب روپے کمی ہوئی،رواں مالی سال کےپہلے9ماہ کےدوران ڈسکوزکی انڈر ریکوریز 78ارب روپے رہی،گذشتہ سال اسی مدت میں ڈسکوزکی انڈر ریکوریز262ارب روپےتھی۔ ڈسکوزکےنقصانات اورانڈر ریکوری پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ کاحصہ ہے،شبہازحکومت نےرواں مالی سال بجلی کےبنیادی ٹیرف میں7.12 روپےتک فی یونٹ اضافہ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement