تازہ ترین

ایران، امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے۔ لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔  امریکا براہِ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کرے گا۔ امریکا نے اردن کے ایئربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے کردیے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔ ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

ایران نے گذشتہ روز اقوامِ متحدہ کو خط لکھا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔

اقوامِ متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement