ایران امریکا کشیدگی: ایران کا بھی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو ان پر حملہ کریں گے۔ پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔انقلابی گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ میدان میں ہوگا۔ ایرانی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کی جائیں۔
Leave A Comment