تازہ ترین

ایران میں مہنگائی کیخلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور تیس افراد زخمی ہوگئے۔ صوبے چہار محل اور بختیاری میں مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔لردگان شہر میں ان مظاہرین کی فائرنگ سے 30 اہلکار زخمی بھی ہوئے، مظاہرین نے گورنر کے دفتر اور کئی دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان بھی پہنچایا۔ ایران کے سرحدی صوبے شمالی خراسان کےشہر بجنورد میں دکان کو آگ لگادی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement