تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29 &nbsp;ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلےکے بعد &nbsp;اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں &nbsp;انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ے 7 &nbsp;وکٹ کے نقصان &nbsp;پر 202 رنز &nbsp;بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو &nbsp;وکٹیں حاصل کیں۔203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز &nbsp;بنا کر &nbsp;آؤٹ ہوگئی۔اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ &nbsp;نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔</p> <p style="text-align: center;">انگلینڈ کی ٹیم &nbsp;اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔</p>

Leave A Comment