تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپنر عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔15 فروری کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ &nbsp;پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔ پاکستان کے اسپنرزاچھا کھیل رہے ہیں۔پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے جواب دیا کہ &nbsp;ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظارکرلیں، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔</p>

Leave A Comment