تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے جا رہا ہے جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی کمر کس لی ہے  مشقوں کے دوران تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔شائقینِ کرکٹ اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور ہر طرف اسی میچ کے چرچے ہو رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ نے اس اہم میچ کے لیے سر جوڑ لیے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔بھارت کے خلاف بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کے لیے فخر زمان اور نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اگر اسکواڈ میں تبدیلی ہوتی ہے تو ممکنہ طور پر خواجہ نافع کے لیے عثمان خان اور فخر زمان کے لیے محمد نواز، شاداب خان یا فہینم اشرف میں سے کسی ایک کو جگہ خالی کرنی ہوگی۔

ان تبدیلیوں سے قبل متوقع پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان مرزا، سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ (پیسر) اور ابرار احمد شامل تھے۔

متوقع ہندوستانی ٹیم میں ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن یا ابھیشیک شرما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، ورُن چکراورتی، کُلدیپ یادو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کا ماننا ہے کہ پاک بھارت میچ کا پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بڑے میچ میں ایک اچھی کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کو راتوں رات ہیرو بنا دیتی ہے۔

جہاں کھلاڑی اور مداح پرجوش ہیں وہیں موسم کی صورتحال تھوڑی پریشان کن ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے جو کھیل کے دوران رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔شائقین نے قومی ٹیم کو مشورے دینا بھی شروع کر دیے ہیں۔شائقین کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور بھارت کو کم از کم 200 رنز کا ہدف دینا چاہیے تاکہ بولرز کے لیے دفاع کرنا آسان ہو۔

کولمبو میں یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

Leave A Comment