بنگلہ دیش کو ٹی20ورلڈ کپ سے باہر کرنا افسوسناک ہے: محمد یوسف
<p style="text-align: justify;">پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلہ دیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کے معاملے پر محمد یوسف نے ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات حل نہ ہونے پر کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم بنگلہ دیش کو کرکٹ سے محروم دیکھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ ماضی میں جب ایسے ہی خدشات سامنے آئے تو نیوٹرل وینیو کی منظوری دی گئی، کسی ایک ملک کے لیے اصول نہیں بدل سکتے۔ آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے، جو کسی ایک بورڈ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہوا نظر نہ آئے، انصاف اور یکساں معیار ہی عالمی کرکٹ کی اصل بنیاد ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment