ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکہ کو جیت کے لیے190 رنزکا ہدف دے دیا
<p style="text-align: justify;">آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے 12ویں میچ میں پاکستان نے امریکہ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا لیے۔ میچ کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جہاں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ بابر اعظم نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، جبکہ شاداب خان نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنا کر اختتامی اوورز میں رفتار تیز کی۔دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 19، محمد نواز 5 اور کپتان سلمان آغا 1 رن بنا سکے۔ آخری لمحات میں شاہین شاہ آفریدی 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔</p>
Leave A Comment