سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان
<p style="text-align: justify;">سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز۔محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;"> پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ سکواڈ چننے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کردیا ہے، نوید اکرم چیمہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم کے منیجر ہوں گے۔مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ جبکہ شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، طلحہٰ اعجاز ٹیم اینالسٹ اور سید نعیم احمد ٹیم کے میڈیا منیجر ہوں گے۔</p>
Leave A Comment