شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کا کپتان بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے پی سی بی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
Leave A Comment