آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کر لی
<p>آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے باضابطہ طور پر معذرت کر لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، جس پر شدید تنقید سامنے آئی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بھی اس واقعے پر توجہ دی ہے اور میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے انکوائری کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پی سی بی نے اس معاملے کو باضابطہ طور پر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا تھا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔</p> <div id="div-ub-dailypakistan.com.pk_1689057861141"></div>
Leave A Comment