سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025 کا اعلان، بابر، رضوان کی تنزلی، نئے چہرے شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، جس کے تحت اس بار 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، یہ معاہدے یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر رہیں گے۔گزشتہ سال 27 کھلاڑی کنٹریکٹ یافتہ تھے تاہم اس بار تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے جبکہ 12 نئے کھلاڑی پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں، ان میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اے کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے، اب پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹیگری میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔

بی کیٹیگری
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

سی کیٹیگری
عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

ڈی کیٹیگری
ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، عباس آفریدی، خرم شہزاد اور صفیان مقیم ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

اس سال 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

Leave A Comment