پی ایس ایل کی نئی فرنچائز، ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد

نئی پی ایس ایل فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، بڈنگ میں ملکی رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنی بھی شامل ہیں۔ پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کا فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا، اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر جاری کیا جا چکا. ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد رکھی جائے گی، بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستان سے جو 5 بڑی پارٹیز سامنے آئیں ان میں رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنی بھی شامل ہیں.دونوں ملکی کرکٹ کو اسپانسر کرتی چلی آئی ہیں، امریکا کی 2 کاروباری شخصیات بھی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں، برطانیہ اور ایک دوسرے یورپی ملک سے بھی بڈنگ میں شرکت کی جائے گی.ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ15 دسمبر ہے، کامیاب بولی دہندگان ہی اگلے مرحلے میں حصہ لے سکیں گے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے اونر علی ترین لیگ کو ’’ الوداع‘‘ کہہ چکے، البتہ تاحال پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا

Leave A Comment