فیصل آباد، چلڈرن ہسپتال سے اغواء بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب، ملزمہ گرفتار
چلڈرن ہسپتال سے اغواء ہونے والی دو ماہ کی بچی ذنیشہ کو فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بازیاب کرا لیا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمہ حفیظاں بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔آر پی او فیصل آباد اور سی پی او نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لایا اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔پولیس نے جدید وسائل کے استعمال سے قلیل وقت میں ملزمہ تک رسائی حاصل کی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور اہم حقائق سامنے آنے پر میڈیا سے شیئر کیے جائیں گے۔
Leave A Comment