تازہ ترین

فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں گرے ہوئے کھمبے کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چک جھمرہ کے نواحی گاؤں 145 رب میں پیش آیا جہاں ایک روز قبل تیز آندھی کے دوران بجلی کا ایک کھمبا گر گیا تھا جس کے بارے میں فیسکو حکام کو اطلاع دی گئی تھی تاہم کھمبے کو راستے سے نہیں ہٹایا گیا۔ جہاں سے دو بھائی 27 سالی محمد قیصر اور 25 سالہ محمد قاسم فصلوں کو پانی لگانے کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ بجلی کے کھمبے اور تاروں سے ٹکرا گئے اورکرنٹ لگنے کے باعث دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement