فیصل آباد :4 روزہ کیمپ برائے روور سکاوٹس
4 روزہ کیمپ برائے روور سکاوٹس مورخہ 18 تا 21 مئی 2026 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوا۔جس میں یونیورسٹی کے 94 روورز نے شرکت کی۔
سید ضمیر الاسلام بخاری۔ایکٹنگ صوبائی سیکریٹری پنجاب بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن۔محمد یونساسسٹینٹ لیڈر ٹرینر محترمہ نازیہ منیر اسسٹینٹ لیڈر ٹرینرسیف اللہ چٹھہ ڈی۔ایس۔او فیصل ابادعلی رضا اور دیگر معاونین نے کیمپ کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر محمد سعیدہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ اور جناب عمران علی، فیصل رسول ودیگر اراکین کی جانب سے خصوصی دلچسپی اور تعاون کی بدولت یہ کیمپ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہا۔دوران کیمپ ریسکیو 1122 کی جانب سے شرکاء کو فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ خصوصی ایمرجنسی مہارتیں سکھانے کے ساتھ سکاؤنٹنگ کا تعارف اور مہارتیں، کیمپنگ،قومی پرچم و قومی ترانہ،قیام پاکستان کے وقت سکاوٹس کا کردار ودیگر تربیتی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرتی بہبود کے کاموں اور سکاوٹس کی عملی شرکت کے طریقہء کار سے آگاہی فراہم کی گئی۔
تربیتی پروگرام کا سب سے اھم پہلوشیخ محمد نجم الاسلام اسسٹینٹ لیڈر ٹرینر کی کیمپ میں شرکت تھی۔جن کے لیکچرز نے شرکاء پر انتہاءی گہرا اثر چھوڑا۔محترمہ ڈاکٹر عابدہ نصیر صاحبہ سینئر ترین سٹاف ممبر نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کرکے سکاؤنٹنگ کی اھمیت پر روشنی ڈالی۔
اس تربیتی کیمپ کیلئےاعجاز احمد حفیظ ایکٹنگ صوبائی کمشنر پنجاب بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن،محمد اجمل بھٹی،محمد عارف صابری،محمد طاہر شریف اور سید محمد فرقان شاہ کی خصوصی معاونت کیمپ کی کامیابی کا باعث بنی۔