لالیاں میں وین نہر میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 6 زخمی
پنجاب کے شہر لالیاں میں وین ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق 6 زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین ولہ لنک نہر میں گری جس سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 3 خواتین 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے،تمام افراد اور ہائی ایس کو پانی سے باہر نکال لیا گیا۔حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت نصر حسین ولد فیاض 45 سال سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کی شناخت 30 سالہ ارم زوجہ افتخار ، 32 سالہ محمد اکرم ولد فیاض، 7سالہ محمد عبداللہ ولد اکرم،4 سال، 45نسیم دختر طالب ،13سالہ عبداللہ ولد فیض رسول اور 38 سالہ زوجہ فیض رسول کے نام سے ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ وین فیصل آباد سے براستہ لالیاں جوہر آباد کی طرف جا رہی تھی۔