فیصل آباد: 4 ہزار شہریوں کو آن لائن فراڈ کا نشانہ بنانیوالے 2 ملزمان گرفتار
فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ کے الزام میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد رقم اور 3 کلو سے زائد چاندی برآمد کر لی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو دیپالپور سے حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 30 لاکھ کی رقم اور 3 کلو چاندی بھی بر آمد کی گئی ہے۔زیرِ حراست دونوں ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔ ملزمان شہریوں سے رقوم غریب افراد کے نام پر کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرواتے تھے۔ 14 رکنی گروہ کے باقی 12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔