فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا
فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور دو سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا جبکہ سالی کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ تھانہ روشن والا کا علاقہ جہانگیر کلاں میں سونیا نامی خاتون کو شوہر کی دوسری شادی کا علم ہوا تو وہ ناراض ہو کر اپنے میکے آگئی۔ حیدر علی بیوی کو منانے آیا تو جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے بیوی اور دو سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا جبکہ سالی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔