کراچی: لیاری میں منہدم 5 منزلہ عمارت سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 21 ہوگئی
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی 5 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔ علاوہ ازیں، 3 ماہ کی بچی سمیت 8 زخمیوں کو بھی نکالا جاچکا ہے، ملبے تلے 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں اور ملبے تلے دبےافراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ایک مرد اور ایک خاتون کی ہے، لاشوں کی شناختیں تاحال نہیں ہوسکی جبکہ واقعے میں خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے، مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے،
Leave A Comment