تازہ ترین

اوباڑو میں رونتی کچے کے گاؤں عمرشر میں نہر میں تیں خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں خواتین کی لاشیں نکال لیں۔۔ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔عینی شاہدین کے مطابق تینوں خواتین معمول کے مطابق نہر پار کر رہی تھیں کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔ امدادی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں خواتین کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات اور ریسکیو سسٹم کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے اکثر اس نوعیت کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔

 

Leave A Comment

Advertisement