تازہ ترین

کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ موٹروے ایم نائن پر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں کوچ کا کنڈیکٹر اور ٹرک ڈرائیور شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement