کراچی: گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور موقع سے30 بور پستول برآمد ہوا۔کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔