تازہ ترین

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مالی سال 25-2024 کے لیے اسلامی مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کا ہدف 140 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں اسلامی معیشت کے فروغ اور مالیاتی تنوع کو وسعت دینا ہے۔

ترجمان قومی بچت کے مطابق گزشتہ مالی سال قومی بچت اسکیمز میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 255 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو کہ مقررہ ہدف 106 ارب روپے سے کہیں زیادہ تھا۔ رواں مالی سال کے لیے قومی بچتوں کا مجموعی ہدف 14 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔ادارے نے جون کے آخری ہفتے سے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91 فیصد سے کم کر کے 11.76 فیصد جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع 10.90 فیصد سے کم کر کے 10.60 فیصد کر دیا گیا ہے۔شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی منافع میں 20 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جبکہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع میں 59 فیصد کمی کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement