کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔سرجانی ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلشن حدید، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے۔کلفٹن، ڈیفنس، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد، ماڈل کالونی، صفورا، کورنگی، لانڈھی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔بارش کے بعد ایف بی ایریا، کلفٹن اور ڈیفنس کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر میں ساڑھے تین سو فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ گلستان جوہر، بفرزون، ایف بی ایریا، کلفٹن اور ڈیفنس سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی باربار معطل ہوتی رہی۔ حیدرآباد میں بارش سے مدرسے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔