کراچی : اغوا ءبرائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
کراچی پولیس نے ملیر میں کارروائی کرکے اغوا ءبرائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے ہیں۔ گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا ءکیا، جنہیں آج ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیشی عمل جاری ہے۔