کراچی: چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار
پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔منگھوپیر میں کار میں چھپا کر چھالیہ کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چھالیہ برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کار میں چھالیہ اسمگل کر کے لارہا تھا، ملزم کا ارادہ اس چھالیہ کو شہر میں سپلائی کرنا تھا۔ملزم سے بوروں میں موجود 150 کلو چھالیہ، کار اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔