تازہ ترین

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ،عمارت کے ملبے سے 6افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے،تاہم ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سول ٹراما سینٹرمیں 6زخمیوں کو لایا گیا ہے،ایک زخمی کی حالت تشویشناک  ہے،5زخمیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا، مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں۔ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مخدوش عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات کئے جائیں،غفلت برداشت نہیں ہو گی، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Leave A Comment

Advertisement