تازہ ترین

کراچی کے علاقے گلبہار میں فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق فاطمہ نامی خاتون عمارت کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی۔دھماکے کے باعث آگ لگنے سے خاتون جھلس کر زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ عمارت کی پہلی منزل پر کافی عرصے سے بند فلیٹ میں دھماکا ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement