کرا چی : نوجوان پر تشدد کاکیس، ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت مسترد
کراچی کی مقامی عدالت نے تشددکیس میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا۔سدھیر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میری غلطی تھی ، میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی،میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ، ملزمان کو معاف کردیا ہے،مجھے کوئی اعتراض نہیں ، عدالت جو فیصلہ کرے۔سرکاری وکیل نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے،عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت مسترد کردی۔
Leave A Comment