تازہ ترین

ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔میزبان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی اننگز کے آغاز پر نک کیلی کو 3 رنز پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، ہینری نکلز کو 31 رنز پر عاکف جاوید نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ریس ماریو کو سفیان مقیم نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ڈیرل مچل 43 اور ارسلان عباس 11 رنز بنا سکے، دونوں کھلاڑیوں کو عاکف جاوید نے پویلین روانہ کیا، جبکہ 26 رنز بنانے والے ٹم سائفرٹ کی وکٹ نسیم شاہ نے لی۔نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی مچل ہے تھے جو 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔میزبان ٹیم کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بریسویل تھے جو اننگز کی آخری بال پر عاکف جاوید کی بال پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کی اننگز 42، 42 اوورز پر مشتمل ہوگی۔ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد ٹاس میں تاخیر گیلی آوٹ فیلڈ کی وجہ سے ہوئی۔میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔کپتان محمد رضوان کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ پچ پچھلے میچ سے مختلف ہے، امید ہےہم ٹاس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement