لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو اپنا نیا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا۔لاہور فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے۔ ڈیرن گف نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔
واضح رہے کہ رسل ڈومینگو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔
Leave A Comment